سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن کو شادی کی تقریب کے مقام پر گاڑی کے اندر بیٹھ کر جانے کے بجائے بونٹ پر بیٹھ کر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شہر پونے میں جہاں عروسی لباس پہنے اور بغیر ماسک لگاکر بونٹ پر بیٹھی دلہن کو شادی کی تقریب کے لیے جاتا دیکھاجاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد دلہن سمیت دلہن کے رشتے دار بھی مشکل میں پڑگئے۔بھارتی پولیس کی جانب سے دلہن اور اس کے رشتے داروں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقدمے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جس کے تحت دلہن سمیت رشتے داروں نے بھی ماسک نہیں لگایا ہوا۔