گاندھی جی کی تحقیر و تضحیک کے خلاف ہاوسنگ منسٹر جیتندر اوہاڑ نے شکایت درج کرائی
تھانے (آفتاب شیخ) ہاوسنگ منسٹر جتیندر اوہاڈ ،این سی پی صدر آنند پرانجپے و دیگر نے تھانے کے نوپاڑہ پولیس اسٹیشن میں چھتیس گڑھ کے کالی چرن سادھو کے خلاف شکایت درج کرائی جس نے ایک جلسہ میں گاندھی جی پر توہین آمیز بیان دیا تھا اور گاندھی جی کے قاتل نتھو رام گوٹسے کی تعریف کی تھی
ذرائع کے مطابق وزیر اور کلوا ممبرا کے رکن اسمبلی جیتندر اوہاڑ اور تھانے شہر راشٹروادی کانگریس کے صدر آنند پرانجپے نیز پارٹی کے درجنوں کارکنان کے ساتھ تھانے کے نوپاڑہ پولیس اسٹیشن پہنچے اور رائے پور میں مہاتما گاندھی جی کے خلاف نازیبا بیان دے
کر ناصرف بابائے قوم کی توہین کی اور ملک میں مذہبی تشدد بھڑکانے کا بیان دیا اور گاندھی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کی تعریف کی اس کے خلاف وزیراوہاڈ نے اپنے پارٹی اراکین کے ساتھ نوپاڑہ پولیس اسٹیشن پہنچے اور کالی چرن کے خلاف پولیس
اسٹیشن میں اس طرح متعدد دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا – اور پولیس اسٹیشن کے باہر آکر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گاندھی کے قاتل کے معاونین اس ملک میں کبھی کامیاب نہ ہونگے