گئوکشی پر 7 مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر ، 5 لوگ تو گاوں میں تھے ہی نہیں
بلند شہر۔5 دسمبر ۔(ایجنسیز )بلند شہر تشدد میں 7 مسلمانوں کے خلاف گئوکشی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ تمام نیابانس گاؤں کے رہائشی ہیں۔ پیر کے روز بلند شہر میں تشدد کے دوران دو افراد کی موت ہو گئی تھی جس میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ بھی شامل تھے۔جن سات لوگوں کے خلاف معاملہ درج ہوا ہے اس میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔ ان کی عمر 11 اور 12 سال ہے۔ مقامی پولیس اور گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ باقی لوگ جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ واقعہ کے دن گاوں میں نہیں تھے۔