بھوپال: مدھیہ پردیش میں شہریوں کو گئوشالہ کی مالی مدد کرنے پر انکم ٹیکس میں چھوٹ مہیا کی گئی ہے ۔سرکاری اطلاع کے مطابق ریاست میں ‘مکھیہ منتری گئوسیوا یوجنا’ کے تحت ریاستی حکومت کے ذریعہ گئونسل سے محبت کرنے والوں کو گئونسل کی تحفظ اور گئو سیوا میں جوڑنے کے لئے ایک مہم چلائی گئی ہے ۔ اس کے تحت کوئی بھی شخص جو گئوسیوا یاگایوں کی حفاظت کرنے کی خواہش رکھتا ہے وہ مدھیہ پردیش گوپالن بورڈ کے پورٹل پر جاکر براہ راست کسی بھی گئوشالہ کو مالی تعاون مہیا کرسکتا ہے ۔ گئوشالہ کی مالی مدد کرنے پر انکم ٹیکس کی دفعہ-80 جی کے تحت چھوٹ کا التزام ہے ۔ اس کے علاوہ گئوشالہ میں انفرا اسٹرکچر بنانے جیسے بورویل، شیڈ، بائیوگیس کی تعمیر اور مویشی کی خوارک کے لئے بھی عطیہ دیاجاسکتا ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں