Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

برازیل کے سب سے بڑے قبرستان میں لاشیں دفنانے کی جگہ نہیں بچی

IMG_20190630_195052.JPG

maxresdefaultبرازیل نے کوروناوائرس ے معاملوں میں روس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ وئرس متاثر ملک بن گیا پے۔ یہاں جمعے کو تقریبا 20,000 نئے کیس سامنے آئے جو کہ اب تک کا ریکارڈ ہے۔ برازیل میں ابھی تک کووڈ (Covid-19)  کے 3,30,800  معاملے سامنے آئے ہیں۔ اور 21,000  سے بھی زیادہ لوگوں کی اس میں موت ہوگئی ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں وائرس سے 966  لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اتنی موتوں کے بعد سڑکوں پر لاشیں رکھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ اسپتال اور قبرستانوں میں بھی لاشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔

نیوز ایجنسی ایف ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ جنوبی امریکہ کوروناوائرس سے پھیلی وبا کا نیا مرکز بن گیا ہے۔ جنوبی امریکہ ملک برازیل کووڈ -19 کی وبا سے سب سے زیادہ ملکوں میں سے ہے۔  ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ماہر ڈاکٹر مائیک ریان نے بتایا ایک طرح سے جنوبی جنوبی امریکہ اسس وبا کا نیا مرکز بن گیا ہے اور برازیل یقینا وہان سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ برازیل میں اپوزیشن اور کئی بڑے سائندانوں کا ماننا ہے کہ برازیل میں یہ حالت صدر جیر بولسونارو کے اڑیل رویہ کے چلتے پیدا ہوئی ہے۔