کیڈبری چاکلیٹ میں بیف کی آمیزش کا دعویٰ، بائیکاٹ کی اپیل
نئی دہلی: ملک میں بائیکاٹ کے رجحان کا تازہ شکار کیڈبری چاکلیٹ ہوا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چاکلیٹ میں استعمال کیا جانے والا جلیٹن ”بیف“ سے حاصل کیا جاتا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ حالیہ عرصہ میں کئی فلمیں، مشہور شخصیتیں، ملبوسات کے برانڈس، اشتہارات اس بائیکاٹ کے رجحان کا شکار ہوئے ہیں۔
Its Trending On Top . #BoycottCadbury pic.twitter.com/IXaBhXVXNO
— Dr. Prachi Sadhvi (@Sadhvi_prachi) October 30, 2022
ان چیزوں کے بارے میں بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایک ویب پیج کا جو مبینہ طور پر کیڈبری کا ہے‘ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے.
جس میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ ان مصنوعات میں استعمال کیا جانے والا جلیٹن حلال سند یافتہ ہے اور بیف سے حاصل کیا گیا ہے۔