کینسر کی جعلی ادویات بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، ڈاکٹر انجینئر سمیت 7 گرفتار

321

 غازی آباد: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے موت کے سوداگروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے، جو کینسر جیسی مہلک بیماری میں سستے داموں جعلی ادویات فراہم کرکے جھوٹی امیدیں بیچ رہے تھے۔

یہ گروہ نشاستے سے گولیاں اور کیپسول بنا کر ضرورت مندوں کو سستے داموں فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے اس گینگ میں ملوث ڈاکٹر سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے ان کے قبضے سے 8 کروڑ مالیت کے 20 انٹرنیشنل برآمد کر لیےبرانڈ کی کینسر کی ادویات برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزمین کی شناخت ڈاکٹر پاویترا نارائن پردھان، شبھم مننا، پنکج سنگھ بوہرا، انکت شرما عرف انکو عرف بھجی، رام کمار عرف ہربیر، آکانکشا ورما اور پربھات کمار رستوگی کے طور پر کی گئی ہے۔