کینسر مریضوں کے قیام کے لئے مہاڈا مکانات آئندہ ہفتہ شرد پوار کے ہاتھوں ٹا ٹا اسپتال کے سپرد کرے گی : ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ تھانے (آفتاب شیخ)
مہاڈا کی جانب ممبئی میں دور دراز سے کینسر کا علاج کرانے کے لئے آنے والے مریضوں کے قیام کے لئے مکانات ٹاٹا اسپتال کے سپرد کرے گی ۔ ایسی معلومات کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے اپنی سوشل سائیڈ پر شرد پوار کے ہمراہ کی ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہاں لکھا ہے کہ گذشتہ کل میں
پوار صاحب سے ملنے کسی کام کے لئے گیا لیکن عوامی کام کو لیکر پوار صاحب کس قدر سنجیدہ رہتے ہیں وہ انھوں نے دیکھا کہ جیسے ہی وہ ان کے سامنے پہنچے شرد پوار ان سے یہی پوچھا کہ مہاڈا کے ان مکانوں کا کیا ہوا جو کینسر مریضوں کے لئے دینے والے تھے اوہاڈ نے لکھا ہے کہ میں نے انھیں بتایا کہ ہماری طرف سے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں آپ کا وقت چاہیے تھا اس کام کو انجام دینے کے لئے جس پر شرد پوار نے آئندہ ہفتہ سب سے پہلے یہ کام کرنے کی یقین دہانی کی اور مجھے و انھیں بے حد خوشی ہے کہ یہ ایک انتہائی اچھا کام ہونے جارہا ہے۔