امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ڈالرز کی بارش دیکھ کر شہری خوش ہوگئے اور انہوں نے یہ بارش دیکھ کر پیسے لوٹنا بھی شروع کردیے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شہریوں کو سڑک سے خوشی خوشی پیسے جمع کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔کیلی فورنیا کے شہر سین دیاگو میں پسے لے جانیوالی ایک کیش وین سے ڈالرز اچانک سڑک پر گرنا شروع ہوگئے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جانیوالی ایک ویڈیو میں مسافر سڑک سے نوٹ اٹھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو میں موجود خاتون لوگوں کی ویڈیو بناکر ان پر تبصرہ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ سڑک پر ڈالر بکھرتے دیکھ کر ہر کسی نے اپنی گاڑی روک لی اور مفت میں ڈالرز سمیٹنا شروع کردیے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس کے ہاتھ جتنے ڈالرز آئے وہ اسے اٹھاکر چلتا بنا۔پولیس نے واقعے کے بعد شہریوں کو ڈالرز واپس لوٹانے کی وارننگ بھی دی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔