کیف روسی شہر ہے اور ہم اسے واپس لیں گے: سابق روسی صدر دمتری میدویدیف

ایک نئے آتش گیر بیان میں، روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ، دمتری میدویدیف نے اتوار کو کہا کہ یوکرین کا دارالحکومت "کیف ایک روسی شہر ہے جسے بحال کیا جائے گا۔”سابق روسی صدر اور روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے بیان "ٹیلی گرام” ایپ پر دیا، یہ بیان ملک کے جنوب میں واقع خیرسن سے روسی انخلاء کے بعد "کریمیا” کو بحال کرنے کے لیے یوکرین کی دھمکیوں کے جواب میں سامنے آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "کیف قدیم روس کا دارالحکومت ہے، دوسرا یہ ہے کیف روسی سلطنت کے دور میں بڑے روسی شہروں میں سے ایک ہے، تیسری بات یہ ہے کہ کیف سوویت یونین کی جمہوریہ میں سے ایک کا دارالحکومت ہے۔

دمتری میدویدیف نے مزید کہا کیف صرف ایک روسی شہر ہے جس کے باشندوں نے ہمیشہ روسی زبان میں سوچا اور بات کی ہے، سب کچھ بالکل واضح ہونا چاہیےاس بارے میں کہ کیا واپس کیا جانا چاہیے اور اسے کیسے بحال کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے یوکرین کی فوج کے خیرسن علاقے کا کچھ حصہ دوبارہ حاصل کیا تھا، اس کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ کیف اور ماسکو موسم سرما کے قریب اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔2014 میں کریمیا کے الحاق کے بعد سے ماسکو جزیرہ نما کو اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے جسے عالمی برادری تسلیم نہیں کرتی۔ یوکرین نے حالیہ مہینوں میں کریمیا کو دوبارہ حاصل کرنے کے اپنے ارادے پر بار بار زور دیا ہے۔