کیرالہ کے وزیراعلیٰ وجین نے ایک بار پھر شہریت ترمیمی ایکٹ پراپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیرالا میں یہ قانون نافذ نہیں ہوگا۔ دراصل حال ہی میں ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سی اے اے کے حوالے سے ایک نیا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤویکسین کی مہم ختم ہوتے ہی قانون پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔وہ ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم کے پروگرام میں تھے۔ انہوں نے کہاہے کہ وزیر داخلہ نے کہاہے کہ وہ کوڈ ویکسی نیشن مہم کے خاتمے کے بعد سی اے اے پر عمل درآمد شروع کردیں گے۔ہم اپنا مؤقف پہلے ہی صاف کر چکے ہیں۔ یہ حکومت کیرالا میں اس آفت کو نہیں آنے دے گی۔ انہوں نے کہاہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بحیثیت ریاستی حکومت ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اس پر عمل نہیں کریں گے؟ ہم احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم یہاں سی اے اے نافذنہیں کریں گے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں