ترواننت پورم، 31 اکتوبر (یو این آئی) کیرالہ میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے کیسز میں نشیب و فراز ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ان کی تعداد 79,000 سے تجاوز کر گئی ہے اور اتوار کو ایکٹیو کیسزبڑھ کر 400 سے زیادہ ہو گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 167 نئے کیسز کے اندراج کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 49 لاکھ 68 ہزار 657 ہو گئی اور 14 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار 681 ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق اس وبا سے مزید 6 ہزار 439 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد صحت مند افراد کی تعداد 48 لاکھ 57 ہزار 181 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران، فعال کیسز میں 480 عددکے اضافے کے ساتھ، اب ان کی تعداد بڑھ کر 79,185 ہو گئی ہے۔
کیرالہ فی الحال یومیہ نئے کیسز، صحت مند اور موت کے معاملوں کے ساتھ ساتھ کل ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔