تروننتا پورم:کیرالہ میں لولو گروپ کے سربراہ ایم اے یوسف علی کو لے جارہا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا، بیوی سمیت 7 لوگ تھے۔پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں یوسف علی ، ان کی اہلیہ اور ان کے لولو گروپ کے تین اہلکار اور عملے کے دو افراد شامل تھے جنھیں حادثے کے بعد کوچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مہاجر ہندستانی کاروباری اور لولو گروپ کے سربراہ ایم اے یوسف علی سمیت سات لوگوں کو لیکر جارہے ایک ہیلی کاپٹرکو اتوار کی صبح کیرالہ میں کوچی کے پاس ایمرجنسی صورت میں دلدلی زمین پر اترنا پڑا۔لیکشور اسپتال کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔







اپنی رائے یہاں لکھیں