کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے سلمان نے عطیہ کی دی سب سے زیادہ رقم، بگ بی اور شاہ رخ بھی رہ گئے پیچھے سلمان خان نے بھی سیلاب متاثرین کے لئے دل کھول کر عطیہ کیا ہے۔
کیرالہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پورا ملک ایک ہو گیا ہے۔ لوگ بڑھ چڑھ کر متاثرین کے لئے عطیہ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں سے آگے آکر متاثرین کی مدد کے لئے اپیل بھی کی جا رہی ہے۔ بالی ووڈ کے کئی دگجوں نے بھی سیلاب متاثرین کے لئے کروڑوں روپیے عطیہ کئے ہیں۔
وہیں اب خبر آرہی ہے کہ سلمان خان نے بھی سیلاب متاثرین کے لئے دل کھول کر عطیہ کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع سلمان خان کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر دیا
جاوید جافری نے ٹویٹ کیا ’سلمان خان نے کیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے سی ایم ریلیف فنڈ میں 12 کروڑ روپیے عطیہ کئے ہیں۔ یہ انسان صحیح میں کچھ مختلف ہے۔ کتنوں کی دعایں لے کر چل رہا ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آپ کی عزت کرنے کے ساتھ ہی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں‘۔ بالی ووڈ اسٹار کی عطیہ کی گئی رقم کو دیکھیں تو اب تک سب سے زیادہ روپیے عطیہ کرنے والے اسٹار سلمان خان ہی ہیں۔