کیا 1000 روپے کے نوٹ واپس آ رہے ہیں؟ آر بی آئی گورنر کا جواب

1,513

نئی دہلی: ریزروبینک آف انڈیاکے گورنرشکتی کانتا داس نے آج یہ واضح کردیاکہ ایک ہزار روپے کی کرنسی نوٹ دوبارہ متعارف کرانے کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔دوہزار روپے کے کرنسی نوٹ واپس لینے ریزروبینک آف انڈیاکے حالیہ فیصلہ کے بارے میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس اقدام کامعیشت پر اثربے حد معمولی ہوگا، کیونکہ ملک میں کرنسی کی گردش میں اس کاحصہ صرف 10.8 ہے۔

انہوں نے زوردے کر کہاکہ500 اور100 روپے کے کرنسی نوٹ وافرمقدارمیں عوام کیلئے دستیاب ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں سب سے اونچی قدر کی حامل کرنسی کے بغیرکام کاج چلانے سنٹرل بینک کی صلاحیت کے بارے میں اندیشوں کاازالہ کیا۔

گورنر نے اس بات کواجاگرکیاکہ سسٹم میں پہلے سے کافی مقدارمیں طبع شدہ نوٹ موجودہیں۔ یہ نہ صرف آربی آئی کے پاس بلکہ بینکوں کے کرنسی خزانوں میں بھی موجودہیں۔

داس نے اس بات کااعادہ کیاکہ گردش سے واپس لینے مرکزی بینک کے فیصلہ کے باوجوددوہزار روپے کے کرنسی نوٹ قانونی ٹنڈربرقراررہیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بینک کی شاخوں پرجمع نہ ہوں۔ لوگوں کوفوری بینک جانے کی ضرورت نہیں۔