Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

کیا ہوا تیرا وعدہ؟ منسے کا میونسپل کارپوریشن میں اقتدار جماعت کو احتجاج کا اشارہ

تھانے (آفتاب شیخ)تھانے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 2017 میں ہوئے تھے اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے رائے دہندگان کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے بہت سے وعدہ کیے گئے تھے۔ انتخابات کے نتائج میں شیوسینا کو واضح اکثریت حاصل ہوئی اور تھانے میونسپل کارپوریشن پر شیوسینا کا پرچم لہرایا۔

شیوسینا کو اپنے وعدہ یاد دلانے کی غرض سے مہاراشٹر نو نرمان سینا کے تھانے و پالگھر چیف اویناش جادھو کی قیادت میں ایک وفد نے شیوسینا کے تھانے ضلع پرمکھ و مئیر نریش مہسکے سے ملاقات کر انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں لکھا تھا کہ میونسپل انتخابات کے دوران 21 جنوری 2017 کے روز شیوسینا چیف اودھو ٹھاکرے نے تھانے میں پریس کانفرنس لیکر اعلان کیا تھا کہ اگر ہم دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو پانچ سو اسکوائر فٹ کے مکانات کا پراپرٹی ٹیکس معاف کردیں گے اور سات سو اسکوائر فٹ کے مکانات کو ٹیکس میں چھوٹ دے گے

لیکن دو سال ہونے کے باوجود بھی آج تک اس کی ناہی منظوری دی گئی ہے اور نہ ہی اس پر عمل آوری ہوئی ہے۔ میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ وعدہ کرکے نہ نبھانے والوں کا حال ہوتا ہے یہ صرف مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ پورے ملک نے دیکھا ہیں۔ انتخابات کے وقت رائے دہندگان کو دیا گیا سُن کرنے والا انجکشن تو نہی تھا وہ کیونکہ انجکشن کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا اثر ختم ہوتا ہی ہے۔ منسے نے اس معاملے میں جلد فیصلہ نہ لینے کی صورت میں منسے اسٹائل میں احتجاج کرنے کا بھی اشارہ دیا ہے۔

اس موقع پر منسے کے شہر صدر رویندر مورے، نائب صدر سوشانت سوریاراو، سیکریٹری نینیش پاٹنکر، رویندر سونار، نیلیش چوہان، اسٹوڈنٹس ونگ کے ضلع صدر سندیپ پاچنگے، وبھاگ صدر آشش ڈوکے، پربھاگ صدر جمیل شیخ، سریش بھور، شیش صدیقی، سنجے بھجبل، اتل مالوسرے، سچن بودھنے، پیٹر ڈیسوزا، ہمراج جوشی، سمیتا سالوی و دیگر کارکنان موجود تھے۔