• 425
    Shares

کیا عالمی وباء کورونا وائرس اور اس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن سے کبھی جان نہیں چھوٹے گی؟خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل میں ویکسی نیشن کے چھ ماہ مکمل ہونے پر آزادانہ نقل و حرکت کے پاسز منسوخ کردیئے گئے اور نئی ہدایات جاری کردی گئی۔

اٹلی میں کورونا ویکسین کے ساتھ فلو ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے، برطانوی تحقیق میں دونوں ویکسین ساتھ لگانے کو محفوظ قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب عالمی وباء کورونا وائرس کے علاج میں بڑی پیش رفت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین نے ویکیسن کے بعد کورونا کے خلاف اینٹی وائرل دوا کے کلینیکل ٹرائل میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔