کیا مہاراشٹرمیں لاک ڈاون لگے گا؟وزیرصحت راجیش ٹوپے کا اہم بیان

ممبئی:4ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے پیش نظرملک بھر میں پھر ایکبار الرٹ جاری کردیاگیا ہے اور حکومت مہاراشٹرنے بھی کچھ نئی ہدایات جاری کی ہیں ۔ملک میں تاحال تین امیکرون کے مریض پائے گئے ہیں ۔ اسلئے آئندہ دنوں میں ملک میں ا س نئے ویرینٹ کے مریض بڑھ سکتے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر میں مہاراشٹرسب سے زیادہ متاثر ہواتھا جس کے باعث یہاں پر سخت ترین پابندیاں کئی مہینوں تک نافذ تھیں۔ مگر نئے ویرینٹ کے پیش نظر حکومت چوکس ہوگئی ہے ۔ اسلئے عوام میںیہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ ریاست میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ ہوسکتا ہے ۔

اسی ضمن میںریاست کے وزیرصحت ڈاکٹرراجیش ٹوپے نے اخباری نمائندوںکاسوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ فی الحال ریاست میں لاک ڈاون نافذ کئے جانے جیسی کوئی صورتحال نہیں ہے ۔مگر ویکسی نیشن پر زور دینا ضروری ہے ۔اگرلاک ڈاون سے بچنا ہے تو ہرشہری کوویکسی نیشن لینا ضروری ہے ۔