کیا مہاراشٹرمیں اسکول دوبارہ بند ہوں گے؟ اجیت پوارنے کیا کہا پڑھئے

5

پونہ:2ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز) ریاست میں اول جماعت تاساتویں جماعت تک اسکول یکم ڈسمبر سے ریاست کے بیشتراضلاع میں شروع ہوگئے ہیں جبکہ کچھ شہری حدودمیں پرائمری اسکول ابھی شروع نہیں کئے گئے ہیں۔

ایسے میں آج بھارت میں کورونا کے نئے ویرینٹ امیکرون کے دو مریض ملے ہیں۔ جبکہ مہاراشٹرمیں اسکے پھیلنے کاخطرہ بھی زیادہ ہے۔

ایسے میں ریاست کے نائب وزیراعلی اجیت پوارنے پونہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مہاراشٹرمیں اسکولوں کے جاری رکھنے کے تعلق سے جلد ہی وزیراعلٰی اودھوٹھاکرے سے بات چیت کی جائے گی۔
اجیت پوار نے بتایاکہ اس سلسلے میں وزیرتعلیم ورشاء گائیکواڑ سے بھی بات چیت کی گئی ۔ اسلئے ایسی خبریں مل رہی ہیں ریاست میں پھر ایکبار اسکولوں کوبند کرنے کی نوبت آسکتی ہے۔