سی اے اے زرعی قوانین جیسے مرکزی قوانین کے خلاف ریاستی اسمبلی تجویز پاس کرسکتی ہے؟ جمعہ کو سپریم کورٹ میں ریاستوں کی قانون سازی کی اہلیت پر سوال کرنے والی ایک درخواست کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار سے معاملے میں مزید تحقیق کرنے کے بعد واپس آنے کو کہا ہے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے کہا کہ ‘ہم نہیں چاہتے کہ معاملہ حل کرنے کی بجائے مسئلہ کو بڑھاوا دیا جائے’۔ اس معاملے میں اگلی سماعت چار ہفتوں کے بعد ہوگی۔آج سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا، ‘کیا کیرالہ اسمبلی نے لوگوں کو قانون کی پیروی نہ کرنے کو کہا؟ انہوں نے مرکز سے صرف اس قانون پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔ یہ صرف اسمبلی میں تجویز پاس کی گئی ہے۔ کیا ریاست کوئی تجویز پاس نہیں کر سکتی؟ اس میں غلط کیا ہے؟


اپنی رائے یہاں لکھیں