نئی دہلی : امریکی گلوکارہ ریہانہ نے کسانوں کی تائید میں جو بیان دیا، اس کے بعد ہندوستان کے راڈر پر آگئی ہیں۔ اس کا ثبوت گوگل پر ان کا نام لکھ کر ہونے والی تلاش (سرچ) ہے۔ لاکھوں افراد نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا امریکی گلوکارہ ریہانہ مسلمان تو نہیں یا اس کا تعلق پاکستان سے تو نہیں ہے۔ ریہانہ کے ٹوئٹر پر 10 کروڑ 10 لاکھ سے زائد فالوورس ہیں۔ بعض نے امریکی گلوکارہ کو پاکستانی ایجنٹ بھی قرار دیا۔ گلوگل پر ہنوز سرچ جاری ہے۔ جبکہ 20 فروری 1988ء کو پیدا ہونے والی رابین ریانہ فینٹی المعروف ریہانہ کا تعلق کیریبین کی ریاست باربڈوس سے ہے اور وہ امریکہ میں مقیم ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں