کیا راہول گاندھی کی بیکانیر ریلی میں 25 لاکھ کی ریکارڈ توڑ بھیڑ امڑی تھی؟

اندرا کے پوتے نے “اندرا کا ریکارڈ توڑا” نامی تصویر جسے فیس بک پر کانگریسی سوشل میڈیا گروپس اور صفحات نے گزشتہ دنوں شیئر کیا تھا. جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ راجستھان میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے ریلی میں 25 لاکھ افراد جمع ہوئے تھے.

یہ مضمون لکھے جانے تک یہ وائرپوسٹ 17000 سے زیادہ بار کا شیئر کیا گیا ہے.

2013 میں ہریانہ میں بھوپیندر سنگھ ہڈا ریلی کی تصویر

جب الٹ نیوز نے اس تصویر کو گوگل ریورس تصویر پر تلاش کیا تو، یہ پتہ چلا کہ یہ تصویت بھوپندر سنگھ ہڈا کی 2013 میں سونپت ہریانہ میں منعقدہ ریلی کی ہے.

باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

اصل تصویر ہندوستان ٹائمز کے فوٹو گرافر گریندر اوسان نے لی تھی . وہ گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر موجود ہیں اور اس کا عنوان یہ ہے:

“ہریانہ کے وزیر اعلی بھوپندر سنگھ، 10 نومبر، 2013 کو بھارت کے سونیپت، گوہنا , ہریانہ میں شکتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے. “(ترجمہ)

7 دسمبر کو ریاستی انتخابات سے پہلے، کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بیکانیر میں ریلی سے خطاب کیا تھا، لیکن یہ وائرل تصویر اس ریلی کی نہیں ہے جو سوشل میڈیا صارفین کو گمراہ کرنے کے لئے پوسٹ کی گی ہے.

لہٰذا الٹ نیوز کی جانچ میں یہ وائرل پوسٹ غلط ثابت ہوا.

Leave a comment