کیا دہلی میں لاک ڈاؤن لگے گا؟کیجریوال نے بیان دے دیا
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور پازیٹوٹی ریٹ 24-25 فیصد کے قریب پہنچ گیا ہے، تاہم وہ لاک ڈاؤن نافذ نہیں کریں گے۔
کیجریوال نے کہا، ’’گزشتہ کچھ دنوں سے 24-25 فیصد پازیٹوٹی ریٹ کے ساتھ تقریباً 22 ہزار کیسز کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ گھبرائیں نہیں، ہم لاک ڈاؤن نافذ نہیں کریں گے۔ ڈی ڈی ایم اے کے اجلاس کے دوران ہم نے مرکزی حکومت کے عہدیداران سے گزارش کی ہے کہ پابندیاں پورے این سی آر میں عائد کی جائیں، انہوں نے اس پر ہمیں یقین دہانی کرائی ہے۔‘‘