ریاست کرناٹک میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مظاہرے دیکھنے میں آرہے ہیں کیونکہ وہاں کئی کالجوں نے حجاب پہننے والے طلبہ کو کلاسوں میں جانے سے روک دیا ہے۔ پابندی کے خلاف مسلم طلباء کے احتجاج کے طور پر، ہندو طلباء، جن میں سے کئی دائیں بازو کی تنظیموں کی طرف سے اکسائے گئے ہیں ، نے جوابی مظاہروں کا اہتمام کیا ہے جس کی وجہ سے تشدد میں شدت آ گئی ہے۔
ان مظاہروں کے درمیان، منڈیا کے پی ای ایس کالج کا ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوا تھا جس میں زعفرانی شالوں میں ملبوس مردوں کے ایک گروپ نے برقعہ پہننے پر ایک مسلمان طالب علم کو دھونس دینے کی کوشش کی۔ وہ لوگ ‘جئے شری رام’ کا نعرہ لگاتے ہوئے اس کے قریب پہنچے اور اسے کالج میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے ‘اللہ اکبر’ کا نعرہ لگایا اور اپنی جگہ کھڑی ہوگئی۔ اس تصادم کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور نوجوان خاتون کی شناخت بعد میں بی بی مسکان خان کے نام سے ہوئی ۔
Mashaallah, Proud moment for Bibi Muskan khan.
Today her name and pic has appeared on Burj Khalifa. pic.twitter.com/dRZc3aQcEB— Zahid Kiani (@zjk2469) February 13, 2022
مسکان کے تصادم کے تناظر میں ایک ویڈیو اب گردش میں ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دبئی میں برج خلیفہ کو مسکان کی بہادری کو سلام پیش کرنے کے لیے روشن کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو فیس بک پر بہت وائرل ہے ۔ Alt News کو اس ویڈیو کی صداقت کی تصدیق کے لیے اپنے آفیشل واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر (+91 76000 11160) پر متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ڈوکٹرڈ ویڈیو Doctored Video
ہم نے ویڈیو کو قریب سے دیکھا اور سب سے پہلی چیز جو ہمارے نوٹس میں آئی وہ ہے “مسکان” کی ہجے۔ وائرل ویڈیو میں نام کو “مسکاہان” Muskahan کے طور پر غلط لکھا گیا ہے۔ اگر برج خلیفہ واقعی مسکان کے لیے روشن ہوتا تو اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ منتظمین اتنی بڑی غلطی کرتے۔
ایک اور مشاہدہ جو ہم نے کیا وہ TikTok لوگو اور صارف نام @md.mahinkhan60 تھا۔ اشتراک کردہ تقریباً سبھی ویڈیوز میں یہ صارف نام سپرمپوزڈ تھا۔ اس کو ایک اشارہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ہم نے TOR براؤزر کی مدد سے TikTok پر اصل ویڈیو تلاش کی۔ اصل ویڈیو اعلیٰ ریزولیوشن کی تھی اور کوئی بھی فوری طور پر دیکھ سکتا ہے کہ اس ویڈیو کو edit کیا گیا ہے:
“Muskahan ” کا نام ایسا نہیں لگتا جیسے یہ عمارت پر روشن ہو گیا ہو، بلکہ ایسا لگتا ہے کہ یہ عمارت کے سامنے صرف اڑ رہا ہے/ منڈلا رہا ہے۔
جب فوارے کا پانی اوپر جاتا ہے تو دیکھا جا سکتا ہے کہ مسکان کی تصویر عمارت سے باہر نکلتی دکھائی دیتی ہے۔ یہ طبیعیات کے بنیادی قوانین کی نفی کرتا ہے۔
جب ویڈیو بند ہو جاتی ہے تو عمارت غائب ہو جاتی ہے لیکن سکرین پر “مسکاہان” کا نام چمکتا رہتا ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ویڈیو ڈاکٹریٹ کی گئی تھی۔
#BurjKhalifa welcomes the #ChineseNewYear! Catch the special LED and laser show dedicated to the Lunar New Year every evening till February 4th at 7:45 & 9:45 pm. pic.twitter.com/6osYiZZWFL
— Burj Khalifa (@BurjKhalifa) January 31, 2022
ہم نے برج خلیفہ کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ بھی چیک کیا اور پتہ چلا کہ آخری بار اسے پچھلے مہینے چینی نئے سال کے موقع پر روشن کیا گیا تھا۔
A doctored video that shows Dubai’s Burj Khalifa honouring Muskan, the Muslim student who took on a saffron-clad mob in Mandya, is viral on WhatsApp. #AltNewsFactCheck | @akhmxt https://t.co/szElhUHbya
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) February 12, 2022
اس تجزیہ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مندرجہ بالا وائرل ویڈیو جعلی ہے۔
بشکریہ الٹ نیوز