بھوبنیشور : اڈیشہ میں ایک کانگریسی کارکن نے آج وزیراعظم نریندر مودی کا حلیہ اختیار کیااور بیل گاڑی پر سواری کرتے ہوئے بستیوں سے گذرا اور لوگوں سے پوچھنے لگا کہ آیا پٹرول کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں ؟ یہ سوال وزیراعظم کی ایک پرانی تقریر سے لیا گیا جسے وہ لاؤڈ اسپیکرس کے ذریعہ عوام کو سناتے ہوئے بڑھتا گیا ۔ اُس تقریر کے الفاظ کے ساتھ کانگریسی کارکن نے اپنے ہونٹوں کو جنبش دی اور ساتھ ساتھ ہاتھوں کو اُسی طرح حرکت دی جس طرح وزیراعظم دیا کرتے ہیں۔ کانگریس نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پیر کو چھ گھنٹے کا ریاست گیر بند منایا ہے۔ اسی کے تحت کانگریسی کارکن نے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے پٹرول ، ڈیزل ، ایل پی جی سلینڈرکی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کیا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں