حیدرآباد:2 ڈسمبر 2019 .(ورق تازہ نیوز)
آج پھر ایک بار اظہر الدین کو لیکر خبروں کا بازار گرم رہا. آج دوپہر سے ہی سوشل میڈیا میں اس طرح کی خبریں گشت کررہی تھی کہ اظہر الدین نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور وہ سکندر آباد حلقہ لوک سبھا سے الیکشن لڑیں گے. سوشل میڈیا پر کس اس طرح کے پوسٹس دیکھنے ملے. 👇
عنوان: کانگریس کو دھکا : اظہر الدین کی ٹی آر ایس شمولیت ، سکندرآباد سے لوک سبھا انتخابات لڑنے اعلان
سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کانگریس پارٹی سے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں ۔ ایک مقامی انگریزی اخبار میں شائع شدہ خبر کے مطابق اظہرالدین ٹی آر ایس کی ٹکٹ پر حلقہ سکندرآباد سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے ہیں ۔ واضح رہے کہ مسٹر اظہر الدین اور ایم آئی ایم کے صدر مسٹر اسد الدین اویسی آپس میں بہت اچھے دوست ہیں ۔ وہ دونوں نظام کالج میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کئے ۔
کیا ہے خبر کی سچائی :
جب ہم نے اظہر الدین کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے ٹوئٹس دیکھے تو انھوں نے اس خبر سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بس افواہ ہے. انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ کہا:
The news doing the rounds in the media of me joining the TRS party in Telangana is incorrect & false.
— Mohammed Azharuddin (@azharflicks) January 2, 2019
اظہر کے اس بیان کے بعد یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ابھی وہ کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کے خواہشمند نہیں ہے اور یہ سب خبریں بس سیاسی اٹکلیاں ہی ثابت ہورہی ہیں.
اظہر الدین نے اویسی کی بیٹی کی شادی میں بھی شرکت کئے تھے۔ اظہر الدین نے ۲۰۰۹ ء میں کانگریس میں شامل ہوئے تھے ۔ انہوں نے یوپی کے مراد آباد سے لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی.