کیا اداکارہ سوناکشی سنہا اس مسلم نوجوان سے شادی کر رہی ہے؟

1,299

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مبینہ بوائے فرینڈ ظہیر اقبال نے محبت بھری جذباتی پوسٹ کی اور ان سے محبت کا اظہار کیا ہے .انسٹاگرام پر پوسٹ لکھتے ہوئے ظہیر اقبال نے لکھا ’’ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہی کہنا، مجھے ہمیشہ تمہاری حمایت حاصل رہی ہے اور تم سب سے بہترین ہو‘‘ .

انہوں نے مزید لکھا ’’ آپ دھاڑتی رہو اور بلند ہوتی رہو، تم دنیا کو اوروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھو، تم جل پری کی زندگی گزارو، ہمیشہ خوش رہو، مجھے تم سے محبت ہے‘‘ .

اپنی پوسٹ کے ساتھ سوناکشی کے ساتھی فنکار نے کچھ تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جس میں دونوں کو ساتھ دیکھا جاسکتا ہے .

دوسری طرف سوناکشی سنہا کو اپنی نئی ویب سیریز ’دھاڑ‘ پر بہت عمدہ ریویوز ملے ہیں جس میں انہوں نے ایک سب انسپکٹر کا کردار ادا کیا ہے .