کیا آپ برف سے لدی وادی سے گزرتی ہوئی ٹرین کے ریلوے اسٹیشن کا نام بتا سکتے ہیں :اشارہ "زمین پر جنت”

285

نئی دہلی: مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے قدرتی پہاڑوں کے درمیان برف سے ڈھکے ہوئے ٹریک پر ہندوستانی ریلوے کی ٹرین کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ اسے کوئز میں تبدیل کرتے ہوئے وزیر نے صارفین سے اشارہ دیتے ہوئے مقام کا اندازہ لگانے کو کہا۔ ٹویٹر پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر میں ایک ٹرین دکھائی دے رہی ہے جو برف سے ڈھکے علاقے سے گزر رہی ہے۔ کیپشن لکھا کے "اس اسٹیشن کا اندازہ لگائیں؟” وزیر موصوف مسٹر ویشنو نے اشارہ دیا کہ یہ جگہ "زمین پر جنت” کے نام سے مشہور ہے۔

کچھ صارفین نے مشورہ دیا کہ یہ جگہ جموں و کشمیر میں ہو سکتی ہے۔ "بانہال-بارہمولہ سیکشن کا اونتی پورہ اسٹیشن،” ایک تبصرہ کیا گیا۔

ریلوے کی وزارت نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے ایک ٹرین کا کلپ شیئر کیا ہے جو جموں و کشمیر کے بارہمولہ-بانہال اسٹریچ سے گزر رہی ہے۔

وزارت نے اسی ٹرین کی ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے جو یونین ٹیریٹری میں برفانی پٹریوں سے گزر رہی ہے۔ کیپشن میں لکھا گیا، ’’بنیال سے بڈگام، جموں و کشمیر تک برف سے لدی وادی سے گزرتی ہوئی ٹرین کا ایک دلکش منظر‘‘۔