میرواعظ عمر فاروق 500 بااثر مسلم شخصیات میں شامل 

کی فہرست میں شاملسری نگر 8نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علمائجموں وکشمیر کے امیر میر واعظ مولوی عمر فاروق کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ با اثر شخصیات کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے اردن کے ‘دی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر’ نے دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں مسلسل پانچویں بار شامل کر لیا ہے ۔حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے کہا ‘ادارے کی طرف سے میرواعظ کا دنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات اور برصغیر میں منتخب 5افراد میں انتہائی بااثر سیاسی و مذہبی شخصیت کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لایا گیاہے ‘۔ ادارے کی جانب سے ہر سال دنیا میں مقیم بااثر افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے ۔ادارے کی ‘دی مسلم 500’ کے عنوان سے 2019 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر میں موجودہ میرواعظ مولوی عمر فاروق کو ان کی سماجی ، تعلیم ، سیاست، ملی اور سماجی میدانوں میں جو بے لوث اور مخلصانہ خدمات انجام ددینے کے اعتراف میں اس عالمی اعزاز سے نوازا جارہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق میرواعظ نے اپنے نامور والد گرامی ممتاز دینی و سیاسی رہنما شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق صاحب کی1990ء میں ناگہانی شہادت کے فوراً بعد کشمیری عوام کی شدید خواہش اور اصرار پر صرف 17 سال کی عمر میں میرواعظ کشمیر کا منصب سنبھالا۔

گاؤشالہ میں برقی شاک سے نو گائیںفوت

ایٹہ8نومبر (سیاست ڈاٹ) اترپردیش کے ایٹہ میں نیشنل ہائی وے -91 پر واقع ایک گئوشالا میں اچانک کرنٹ آنے سے نو گائیں اور دو نندی سانڈوں (شیوکی سواری) کی موت ہوگئی۔اس معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایٹہ ضلع مجسٹریٹ آئی پی پانڈے نے جوائنٹ مجسٹریٹ مہندر سنگھ تنور کی صدارت میں عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو اس معاملہ میں ایف آئی آر بھی کرائی جائے گی۔گاؤشالہ کے منتظم نند کشور گپتا نے بتایا کہ رات میں پانی کے ٹینک میں لگی جھالرسے کرنٹ آنے کی وجہ سے گایوں کی موت ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رات میں گئوشالہ میں کوئی بھی ملازم نہیں تھا۔گایوں کی موت کی خبر سنکر موقع پر پہنچیں گئو پریمی خاتون شاردا وششٹھ نے کہا کہ یہ زبردست لاپروائی کا معاملہ ہے ۔گئو شالا میں الگ الگ کام کیلئے لوگوں کی ڈیوٹی ہونی چاہئے ۔ضلع انتظامیہ کی نگہداشت میں گئو شالا کے قریب ہی جے سی بی سے گڑھا کھود کر سبھی مردہ گایوں اور نندی کو دفنا دیا گیاہے ۔دریں اثنا گئو شالا میں لاپروائی کے سبب گایوں کی موت کے سبب گئو رکشکوں ۔ اور گئو پریمیوں میں زبردست غم و غصہ پایا جارہاہے ۔

نوٹ بندی کے ذریعہ ملک کو لوٹا گیا، معیشت تباہ: ممتابنرجی

کولکاتا8نومبر (سیاست ڈاٹ کام )نوٹ بندی کے دوسری سالگرہ پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے الزام عاید کیا کہ نریندری مودی کی قیادت میں نوٹ بندی گھوٹالہ کے ذریعہ ملک کو لوٹا گیا ہے ۔8نومبر کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کیا کہ "نوٹ بندی ایک بڑا گھوٹالہ تھا اور اس کے ذریعہ ملک کو لوٹا گیا ہے ۔ملک کی معیشت تباہ ہوئی ہے اورلاکھوں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔عوام کو اس گناہ کی سزاد ی گئی جسے اس نے انجام ہی نہیں دیا۔”وزیرا علیٰ نے کہا کہ نوٹ بندی کی آج دوسری سالگرہ ہے اور یہ کوئی آفت سے کم نہیں ہے ۔جس وقت نوٹ بندی کا اعلان کیا گیا تھا اسی وقت میں نے کہا تھا کہ یہ ملک کی معیشت اور عام آدمی کو مشکلات میں ڈال دے گا۔اب لوگ ہماری باتوں پر اتفاق کرنے لگے ہیں۔8نومبر 2016کو وزیر اعظم نریندر مودی نے 500اور ایک ہزار کے نوٹوں کو اچانک بند کرنے کا اعلان کردیا۔اچانک اعلان سے ہر ایک شخص ششدر رہ گیا ہے ۔اگلے دودنوں تک ملک بھر میں نوٹوں کی شدید قلت ہوگئی۔حالات کو معمول پر آنے میں کئی مہینے لگ گئے ۔دوسری جانب دوسری سالگرہ پر مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے نوٹ بندی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نوٹ بندی ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس قدم کے ذریعہ کالے دھن کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب کانگریس نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کانگریس کے لیڈران اور ورکر نوٹ بندی کی دوسری سالگرہ پر احتجاج کریں گے ۔کانگریس ترجمان منیش تیوار ی نے کہا کہ یہ کوئی تغلقی فرمان سے کم نہیں تھا۔

بی جے پی ٹیپو جینتی منانے کی مخالفت کرے گی :یدی یورپا

منگلور، 08 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدربی ایس یدی یورپا نے جمعرات کو یہاں کہا کہ ریاست میں جنتا دل (سیکولر) – کانگریس اتحاد حکومت کی جانب سے 10 نومبر کو 19 ویں صدی کے جنگی سورما ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش کا جشن منانے کی مخالفت میں 09نومبر کو پارٹی زبردست احتجاج کرے گی۔ مسٹر یدی یورپا نے کہا کہ اتحاد کی حکومت کا یہ انعقاد لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ ہے ۔انہوں نے یہاں باجپے ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا، "ہم ٹیپو جینتی کی تقریب کی مخالفت کرتے ہیں۔ لوگوں کے جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت کو اسے منانا نہیں چاہئے ۔ ٹیپو جینتی منانے کے پیچھے حکومت کا ارادہ مسلم فرقے کو محض مطمئن کرنا ہے ۔ "بی جے پی لیڈر سبریمالا رتھ یاترا میں حصہ لینے کے لئے بندرگاہی شہر میں آئے ہیں۔







اپنی رائے یہاں لکھیں