کچرا اٹھانےوالی گاڑی نے دو سالہ بچے رزاق کو روند ڈالا ٗدلخراش ویڈیودیکھیں

2,517

حیدرآباد: شہر کے مضافاتی علاقہ ملکاجگری میں پیر کو کچرا اٹھانے والے آٹو رکشا کی زد میں آکر ایک چھوٹا بچہ ہلاک ہوگیا۔اس بچے کی شناخت دوسالہ رزاق کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ اپنے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا کہ کچرا اٹھانے والے رکشا نے اسے روند ڈالا۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو ٹویٹر پر بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔

رکشہ ڈرائیور نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی جب ریورس لی تو پیچھے موجود رزاق اس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ملکاجگیری پولیس نے بتایا کہ بچے کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ آٹو رکشا کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔