• 425
    Shares

کویت سٹی: کویت کی سرکاری ایئر لائن نے 11 نئی روٹس پر پروازوں کی واپسی کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کویت ایئرویز کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اس کی تجارتی پروازوں نے ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے گیارہ مقامات پر اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں روزنامہ القبس نے شعبہ تعلقات عامہ اور میڈیا کے ڈائریکٹر فیاض العنزی کے حوالے سے بتایا کہ ان گیارہ مقامات پر ہوائی آپریشن فضائی ٹریفک کی آہستہ آہستہ معمول پر آنے کے فریم ورک کے اندر آتے ہیں، کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث ان مقامات پر آپریشن بند کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کویت ایئر ویز کے لیے سب سے اہم مقامات میں سے ہیں کیونکہ تعلیم ، کاروبار ، سیاحت ، گھریلو ملازمین، مزدوری یا دیگر تمام طبقات کے مسافروں کی زیادہ طلب انہی ممالک سے ہے۔اس سے قبل کویت ایئر ویز نے رواں سال جون کے وسط سے موسم گرما کے کئی مستقل مقامات جیسے لندن ، سرایوو ، پیرس ، جنیوا ، میونخ ، فرینکفرٹ ، ترابزون ، بوڈروم ، تبلیسی ، مالاگا اور قاہرہ کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں