کویت : ٹریفک حادثہ 2افراد ہلاک

0 4

کویت سٹی : کویت میں خوفناک حادثہ میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثہ میں 2افراد شدید زخمی ہوئے،جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق ہائی وے روڈ 6.5 رنگ روڈ پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھمبے سے ٹکراگئی۔ گاڑی میں4 پاکستانی اور ایک ہندوستانی شہری سوار تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری شامل ہے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ اگلی سیٹ پر بیٹھے دونوں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔