کویت سٹی ۔ کویت نے یکم اگست سے صرف ان غیرشہریوں (تارکینِ وطن) کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جنھوں نے کووِڈ-19 کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگا رکھی ہوں گی۔کویتی حکومت نے اس کے ساتھ یہ شرط بھی عاید کی ہے کہ کسی فرد کو لگائی گئی ویکسین خلیجی ریاست کی منظورشدہ ہونی چاہیے۔ یکم اگست کے بعد کویت جانے کے خواہاں افراد کو پرواز سے قبل پی سی آر ٹسٹ کرانا ہوگا۔کویت میں آمد کے بعد سات روز تک اپنے گھر یا جائے قیام پر قرنطین میں رہنا ہوگا اور اس دوران میں ایک اور ٹسٹ کرانا ہوگا۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا کے مطابق کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ یکم اگست کے بعد مکمل ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو ملک سے باہر سفر کی اجازت ہوگی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں