کویت سٹی : مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ملک کویت میں رواں ماہ فروری کے آغاز میں ایک فیشن بلاگر کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے سے متعلق ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد وہاں ’می ٹو مہم‘ شروع ہوگئی۔کویت میں بڑے پیمانے پر شروع ہونے والی ’می ٹو مہم‘ نے نہ صرف خلیجی ملک بلکہ دیگر عرب ممالک کو بھی ہلا کر رکھ دیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ دیگر مشرق وسطی ممالک میں بھی مہم شروع ہوگی۔کویت میں ’می ٹو مہم‘ اس وقت شروع ہوئی جب کہ گزشتہ ہفتے امریکی نژاد کویتی فیشن و بیوٹی بلاگرآسیا ال فرج نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی۔آسیا ال فرج نے 5 فروری کو ڈھائی منٹ دورانیے کی ویڈیو میں کویت میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں