کویت سٹی : کویت کے ماہرین فلکیات کے مطابق اس سال رمضان المبارک اپنے 30روزے پورے کرے گا جس کی وجہ سے عید الفطر کی 09 چھٹیاں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق کویت میں ماہرین اور فلکیات سینٹر نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس سال ماہ رمضان میں 30 روزے پورے ہوں گے۔جس کے مطابق عید الفطر کا پہلا دن پیر 2 مئی کو ہوگا۔ ان اوقات کی بنیاد پر جمعہ 29 اپریل سے 07 مئی بروز ہفتہ تک عید کی چھٹیاں 9 دنوں کی ہوں گی۔اتوار یکم مئی سے 04 اپریل تک عام تعطیلات ہوں گی جبکہ جمعرات 5 مئی کو بھی چھٹی کا دن شمار کیا جائے گا کیونکہ وہ دو تعطیلات کے درمیان آتا ہے تاہم ختمی فیصلہ عیدالفطر کا چاند نظر آنے پر ہی منحصر ہے۔