• 425
    Shares

کویت سٹی:کویت میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کی 15 سالہ بیٹی لاپتہ ہوگئی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق والد نے کہا ہے کہ ’لاپتہ ہونے کے بعد اس نے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا ہے کہ ’میں طالبان کے ساتھ شامل ہو کر اسرائیل کے خلاف لڑوں گی۔‘پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ خیطان پولیس سٹیشن میں ایک 50 سالہ پاکستانی تارک وطن نے منگل کے روز رپورٹ درج کرائی ہے۔’اس کا کہنا ہے کہ اس کی 15 سالہ بیٹی لاپتہ ہوگئی ہے اور گھر سے اس کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ غائب ہوگئے ہیں۔‘پولیس نے کہا ہے کہ ’بعد ازاں باپ نے آ کر بتایا ہے کہ اس کی بیٹی نے اس سے واٹس ایپ پر رابطہ کر کے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ شامل ہونے جا رہی ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف لڑے گی یا اسرائیل جا کر خود کو دھماکے سے اڑادے گی۔‘پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ لڑکی کا موبائل اور سم ٹریک کرنے سے معلوم ہوا کہ وہ کویت میں موجود ہے اور بیرون ملک نہیں گئی۔’کمپیوٹر خصوصی پروگرام سے پتہ چلا ہے کہ لڑکی السالمیہ محلے میں کہیں موجود ہے۔‘پولیس نے کہا ہے کہ لڑکی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں