کویت سٹی : کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے پیش نظر کویت میں ایک بار پھر مساجد اور شادی کی تقریبات کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات نافذ کردیے گئے ہیں۔عرب نیوز نے کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مساجد جانے والوں کو سماجی فاصلہ اختیار کرنے، ماسک پہننے اور اپنی ذاتی جانماز لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مساجد کی انتظامیہ کو خطبوں اور نماز کے اوقات کے دوران کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔کونا کے مطابق جمعے کے خطبے کا دورانیہ بھی صرف 15 منٹ تک محدود کردیا گیا ہے۔نو جنوری سے شادی کی تقریبات میں صرف 6 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔کویت کی حکومت نے 9 جنوری سے 28 فروری تک بند جگہوں میں تمام عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں