کویت سٹی: کویت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی برّی اور سمندری سرحدیں تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔البتہ جہاز رانی کی صنعت سے وابستہ کارکنوں ، کویتی شہریوں اور ان کے خاندانوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔کویت کی وزارتی کونسل کے فیصلے کے مطابق زمینی گذرگاہوں اور سمندری بندرگاہوں سے شہریوں،ان کے بیوی بچوں ،والدین کے علاوہ ان کے گھریلو کام کاج کرنے والے ملازمین کو ریاست میں داخلے کی اجازت ہوگی۔کویت نے ریستورانوں اور کیفے میں لوگوں کے جانے پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔آئندہ چہارشنبہ سے لوگوں کو ریستورانوں اور کیفے میں کھانے کی خدمات مہیا کرنے پر پابندی ہوگی۔ البتہ وہ وہاں سے کھانا اپنے گھروں یا دفاتر میں منگوا سکتے ہیں۔ کویت میں یہ نئی پابندیاں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں