• 425
    Shares

کویت سٹی : خلیجی ملک کویت میں خواتین کو فوج میں کام کرنے کی اجازت مل گئی۔کویتی وزیر دفاع حماد جابر ال علی کا کہنا ہے کہ کویتی خواتین کیلئے فوج میں کام کرنے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ وقت آگیا ہے کہ کویتی خواتین اپنے بھائیوں کے ہمراہ فوج میں شانہ بشانہ کام کریں۔اس اجازت کے بعد کویت میں خواتین اب دیگر شعبوں کے علاوہ فوجی عہدوں پر بھی کام کرسکیں گی۔کویت میں خواتین پولیس کے شعبے میں 2001 سے کام کر رہی ہیں جبکہ کافی سالوں سے کابینہ اور پارلیمان میں بھی خواتین کی شمولیت رہی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں