کویت سٹی: کویتی پارلیمان میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل حکومت نے استعفا دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیراعظم شیخ صباح الخالد نے اپنا استعفا جمع کرایا،جسے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے قبول کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں کویت کی تیسری حکومت کا استعفا ہے،جسے اجتماعی صورت میں جمع کرایا گیا ہے۔