کویتی کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے مقابلہ سے انکار

کویت سٹی : کویتی کھلاڑی خلد المطائری نے تھائی لینڈ انٹرنیشنل چمپئن شپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ اسرائیل کی کھلاڑی سے اُن کا ممکنہ مقابلہ بنا۔فینسنگ کے زمرہ میں کویتی پیرالمپک کھلاڑی نے اسرائیلی حریف کا سامنا کرنے سے انکار کردیا۔ خلد کئی انٹرنیشنل فورموں میں کویت کی نمائندگی کرچکی ہے۔ معذورین کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں خلد کا کویتی نیشنل ٹیم میں نمایاں موقف ہے۔

Leave a comment