کویتی پارلیمنٹ کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین پر امریکہ کا امن پلان کوڑے دان میں پھینک دیا

اومان: کویت کی پارلیمنٹ کے سربراہ مرزوق الغانم نے م سئلہ فلسطین کے حل کیلئے پیش کیے جانے والے امریکہ کے امن پلان کو ردّی کی ٹوکری میں پھینک دیا . ’فلسطینی بھائیوں کے حق بجانب دعوے میں تعاون ، مدد اور مسئلہ فلسطین پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے‘ کے عنوان سے اردن میں ہونے والی کانفرنس کے دوران کویت کی پارلیمنٹ کے سربراہ مرزوق الغانم نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے پیش کیے جانے والے امریکہ کے امن پلان کو ردّی کی ٹوکری میں پھینک دیا اور کہا ’میں عرب اور مسلمان عوام کی طرف سے کہتا ہوں کہ اس سو سالہ امن سمجھوتے کی دستاویزات اور کاغذات کی اصل جگہ تاریخ کا کوڑے دان ہے .

kuwit انہوں نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ کا پیش کردہ نام نہاد امن پلان مردہ پیدا ہوا ہے، ہزاروں حکومتیں بھی آئیں تو ہم اس پلان پر بات نہیں کریں گے ، مسئلہ فلسطین کا پر امن حل چاہتے ہیں اور اس کیلئے مذاکرات کا ماحول بنانا پڑے گا.مرزوق الغانم نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور بیت المقدس اپنے اصل مالکوں کے پاس لوٹ آئے گا، امن پلان کے حوالے سے نہ تو یورپ میں گرمجوشی پائی جاتی ہے اور نہ ہی مسلم امہ نے اسے قبول کیا ہے ، یہاں تک کہ امریکہ اور اسرائیل کے اندر سے بھی اس کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں.

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me