کوڈ اسکین کریں اور ورچوئل گیلری کے ذریعےقریب سے کعبہ کا دیدار کریں

1,966

مکہ مکرمہ : صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائشوں اور عجائب گھروں کے امور کی ذمہ دار ایجنسی نے خانہ کعبہ کی ایک ورچوئل نمائش کا آغاز کیا ہے، جس تک بارکوڈ کو اسکین کرکے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

نمائشوں اور عجائب گھروں کے انڈر جنرل انجینیر ماہر بن مانسی الزہرانی نے وضاحت کی کہ اس نمائش کا مقصد "زائرین کے تجربے کو تقویت دینا اور حرمین شریفین کی خدمت اور ان کے زائرین کی دیکھ بھال میں مملکت کی کوششوں کے حصے کو اجاگراور متعارف کرانا ہے۔الزہرانی کے مطابق خانہ کعبہ کو غسل دینے کے موقع پر اس نمائش میں کچھ ایسے اوزار رکھے گئے ہیں جو غسل کے عمل میں استعمال ہوتے ہیں۔

دو مقدس مساجد کی جنرل پریذیڈنسی نے کہا کہ زائرین لنک کے ذریعے خانہ کعبہ کو دھونے کے اوزار آزما سکتے ہیں۔

https://vrsastore.com/kabbahvrsa/data/index.htm

دوسری طرف سے ڈیجیٹل نمائشوں کے ڈائریکٹر جنرل اور نمائش میں پبلک ریلیشنز اینڈ میڈیا کے ڈائریکٹر ریان بن محمد المسعودی نے کہا کہ "کعبہ کو غسل دینے میں استعمال ہونے والے تمام اوزار تانبے کے ہیں اور خاص طور پر اس بابرکت موقع کے لیے بنائے گئے تھے۔ ورچوئل ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ انہیں دیکھ سکتے ہیں۔

ورچویل نمائش کی تصویری خھلکیاں یہاں دیکھی جاسکتی ہیں