ممبئی اگست26(یو این آئی) کرائم برانچ یونٹ ایک نے خفیہ جانکاری ملنے پر بھنڈی بازار ، پارسی گلی میں واقع ایک سائبر کیفے پر چھاپہ مار کر کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کا پردہ فاش کردیا ۔ اس کاروائی کے دوران کرائم برانچ نے ملزم کو مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے ۔ جبکہ جائے وقوع کی تلاشی کے بعد کرائم برانچ نے ایک کمپیوٹر ، سی پی یو مانیٹر ، ایک کلر پرنٹر ، ایک راوٹر ، ایک ڈی وی آر ، ایک موبائل فون اور نقد 25 ہزار 30 روپے برآمد کر لیا ۔

اس کاروائی کے بارے میں کرائم برانچ نے بتایا مخبر نے جانکاری دیا تھا کہ پارسی گلی میں واقع سائبر کیفے میں سات سو روپے کے عوض کوویڈ 19 کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے ۔ دریں اثناء کرائم برانچ نے ایک ڈمی گاہک کو سائبر کیفے میں بھیجا ۔ جہاں موجود شخص نے ڈمی گاہک کو 7 سو روپے کے عوض فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دینے کی بات کی ۔

سائبر کیفے میں موجود ملزم نے گاہک کا سویب ٹیسٹ نہیں کیا اور اس کو ” لائف نٹی ویلنیس انٹرنیشنل لمیٹڈ ” نامی پیتھالوجی کا فرضی نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ دے دیا ۔ ٹھیک اسی وقت کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ کرائم برانچ نے بتایا فلائٹ اور ٹرینوں میں سفر کرنے کیلئے کوویڈ 19 ، نیگیٹو آر ٹی پی سی آر سرٹیفکیٹ لازمی ہے اور ملزم نے اسی بات کا فائدہ اٹھا کر واردات انجام دیا ۔ جوائنٹ پولس کمشنر کرائم ملند بھارمبے ، ایڈیشنل پولس کمشنر ایس ویریش پربھو ، ڈی سی پی پرکاش جادھو ، اے سی پی سوپان نگھوٹ کی نگرانی میں انچارج پولس انسپکٹر پنڈری ناتھ پاٹل اور اسٹاف اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔