امرتسر، 11 جنوری (یو این آئی) پنجاب میں امرتسر کے ویرکا میں کووڈ ویکسین لگوانے کے تقریباً 12 گھنٹے بعد ایک 39 سالہ نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔

پولیس تھانہ ویرکا کے ایس ایچ او سکھجیت سنگھ نے منگل کے روزبتایا کہ ہیومن رائٹ آرگینائزیشن آف گلوبل مینارٹی کے رکن ونود بھاٹیہ نے مانوالہ ہیلتھ سینٹر میں پیر کےروز 11 بجے کووڈ ویکسین کا ٹیکہ لگوایا تھا لیکن تقریباََ رات گیارہ بجے کے بعد اس کی موت ہوگئی ۔

انہوں نے کہا کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔اس ضمن میں پولیس نے تھانہ ویرکا میں معاملہ درج کر جانچ شروع کر دی ہے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں