کووڈ۔19:دارالعلوم دیوبند کا ادارے کی عمارت کو آئیسولیشن وارڈ بنانے کی پیشکش

سہارنپور(دیوبند):30مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں واقع معروف اسلامی ادارہ دارالعلوم دیوبند کے انتظامیہ نے ادارے کے ہاسٹل کے 100کمرے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو قرنطنیہ میں رکھنے کے لئے آئیسولیشن وارڈ کے طور پر استعمال کرنے کی پیش کش کی ہے۔دارالعلوم کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو آج خط لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ ادارے کے جی ٹی روڈ پر واقع دارالقرآن بلڈنگ کو اگر انتظامیہ چاہئے تو کووڈ ۔19 سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے آئیسولیشن وارڈ کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔