• 425
    Shares

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے مشہور رئیلٹی شو‘ کون بنے گا کروڑ پتی’ کے 13 ویں سیزن پر قانونی کارروائی کی تلوار لٹکنے لگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں رئیلٹی شو کی ایک قسط آن ائیر ہوئی تھی جس میں ایک خاتون ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔

رپوٹس میں کہا گیا ہے کہ شو کے دوران امیتابھ بچن سے گفتگو میں خاتون نے اپنی اذدواجی زندگی کی ناکامی کا ذمہ دار شوہر کو قرار دیا تھا اور کہا تھاکہ ان کے شوہر نے کبھی بھی ان کا ساتھ نہیں دیا۔

اس دوران خاتون نے عدالت میں زیر سماعت مقدمے پر بھی بات کی تھی۔ اب شو میں شریک خاتون کے شوہر نے بھارتی چینل کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

شوہر کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کے کاروبار کیلئے ساری جمع پونجی خرچ کی ہے اور وہ آج ایک کامیاب بزنس ویمن ہے جبکہ میں ان کی طرف سے فائل مقدمے کے باعث بیروزگار ہوگیا ہوں۔شو میں خاتون 10 ہزار بھارتی روپے جیت سکی تھیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔