کولہاپور: عیسائی اجتماع پر حملہ کے الزام میں بیلگام سے 11 افراد گرفتار

0 23

کولہاپور: 4 جنوری 2018

مہاراشٹر کے کولھاپور ضلع میں گزشتہ مہینے عیسائیوں کے اجتماع Mass پر حملہ کرنے کے معاملہ میں کم سے کم 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے. ایک پولیس اہلکار نے جمعہ کو بتایا کہ یہ حملہ یہاں سے 370 کلومیٹر دور چاند گڑھ تعلقہ کے کوواد گاؤں میں کرایہ کے ایک بنگلہ پر یہ حملہ ہوا تھا. میں ہوا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے.

یہ گرفتاریاں پڑوسی ریاست کرناٹک سے ہوئی ہیں. کولھا پور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھینو دیشمکھ نے کہاکہ "ہم نے ہفتے بھر سرچ آپریشن کے دوران کرناٹک کے بیلگام سے 11 افراد کو گرفتار کیا.”مزید تحقیقات جاری ہیں.