کولہاپور: سڑک حادثے میں کالج کے تین طلبا کی موت

0

کولہا پور،30اپریل(ایجنسیز)مہاراشٹر کے کولہا پور ضلع کے ہارلی -بدروک گاؤں کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑی کار کو تیزی سے آنے والی ایک کنٹینر نے پیچھے سے ٹکر ماردی،جس سے کار میں بیٹھے تین طلبا کی موت ہوگئی اور دیگر دو شدید طورپر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماجل گاؤں میں واقع مہاراج پالی ٹیکنک کالج کے طالب علم نیساری گاؤں میں اپنے دوست سے ملاقات کرکے پیر کی رات واپس آرہے تھے تبھی گاندھنگلاج-چاندگڈھر شاہراہ میں یہ حادثہ ہوا۔سبھی طالب علم ہارلی بدروک گاؤں کے نزدیک گاندھنگلاج -چاندگڈھر پر سڑک کے کانے کار کو کھڑی کئے ہوئے بیٹھے تھے اور اچانک تیزی سے ایک کنٹینر نے کار کے پیچھے ٹکرمار دی۔
اس حادثے میں تین طلبا کی موت جائے وقوع پر ہی ہوگئی جبکہ دو طلبا شدید طورپر زخمی ہیں۔زخمیوں کو گاندھنگلاج کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہلاک شدگان کی شناخت سورج بھارمل پاٹل(بیل گام)،وشال پانڈورنگ پاٹل اور سورج بھارمل ٹپے کے طورپر ہوئی ہے۔جبکہ دو زخمی طلبا سندیش سداشیو ٹپے اور اجیناتھ کھدے شدید طوپر زخمی ہیں۔

پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے اور جانچ شروع کردی ہے۔