کورونا کے پیش نظر مہاراشٹر کے ایک اور ضلع میں اسکول کالجس دوبارہ بند،سخت اقدامات کی ہدایت

ممبئی.17.(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ گزشتہ روز اورنگ آباد میں ایک دن میں سو سے زائد مریض پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر کے دیگر اضلاع میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ہے ۔

حکومت مہاراشٹر نے بھی تمام اضلاع کے ضلع کلکٹرس کو سخت ہدایت دی ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے کیے اسکے نافذ اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔ حالیہ دنوں امراوتی ضلع میں مقامی انتظامیہ نے 28 فروری تک کرفیو نافذ کر دیا ہے اور اسکول اور کالجز بند کر دیئے گئے ہیں۔

اس کے بعد اب مہاراشٹر کے ایک اور اہم ضلع اکولہ میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر یہاں پر بھی اسکولوں اور کالجوں کو بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں ہیں جبکہ شادی بیاہ کی تقاریب میں بھی پچاس سے زیادہ افراد کی شرکت کی اجازت نہیں رہے گی وہ دیگر احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔